دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او تعیناتی کا معاملہ: جیک ڈورسے کی وضاحت

بول نیوز  |  May 12, 2022

جیک ڈورسے نے دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے پر تعینات کیے جانے کے حوالے سے افواہوں پر وضاحت پیش کردی۔

سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد جیک ڈورسے کو سی ای او کے عہدے پر دوبارہ فائز کر دیا جائے گا۔

تاہم بدھ کے روز ایک ٹوئٹ کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ کبھی سی ای او نہیں ہوں گے۔

ایک اور ٹوئٹ کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ٹوئٹر کا سی ای او نہیں ہونا چاہیئے۔

ڈورسے کی ٹوئٹر کے لیڈر شپ کے ساتھ متنازع تاریخ رہی ہے۔

کمپنی کے بورڈ نے ان کو 2008 میں، کمپنی شروع کرنے کے دو سال بعد، سی ای او کے عہدے فارغ کیا تھا۔ اگرچہ وہ بورڈ میں شامل رہے۔

2015 میں وہ دوبارہ چیف ایگزیکٹِیو کی پوزیشن پر آئے لیکن 2020 میں ٹوئٹر بورڈ کے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے ان کو بدلنے کی کوششیں شروع کیں۔

انہوں نے ڈورسے کی منقسم توجہ اور اختراع میں کمی کی نشان دہی کی لیکن ڈورسے اپنے عہدے سے جڑے رہے۔

بالآخر نومبر 2021 میں مبہم وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں1 hour agoویڈیو گیم نیڈ فار اسپیڈ کی تفصیلات لیک، ویڈیو وائرل

مشہورزمانہ کارریسنگ ویڈیو گیم نیڈ فاراسپیڈ موبائل کی تفیصلا ت اس کی...

9 hours agoبلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا...

22 hours agoکیا واقعی روسی ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے؟

ایک نئی اسمارٹ فون ایپلی کیشن جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار...

23 hours agoبرطانیہ بھی خلائی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار

کورن وال اس موسمِ گرما میں برطانوی حکومت کے لیے دو جوتوں...

1 day agoوہیل شارک کی بڑی تعداد جہازوں کے تصادم سے مر رہی ہیں: تحقیق

آبی حیاتیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جہاز رہانی کے...

1 day agoبورس جانسن بھی ٹِک ٹاک پر آگئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی مشہور ویڈیو ایپلی کیشن ٹِک ٹاک...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More