برینڈن میک کولم کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے پر مائیکل وان کا تشویش کا اظہار

بول نیوز  |  May 13, 2022

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے گیری کرسٹن کی جگہ برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کا نیا ٹیسٹ کوچ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کا نیا ٹیسٹ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

 فی الحال آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ منسلک، میک کولم اس ماہ کے آخر میں اپنے ہی ملک نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اسائنمنٹ کے لیے انگلش ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی جانب سے برینڈن میک کولم کی جرات مندانہ تقرری مجھے بے چین کرتی ہے، اگر انگلش کرکٹ نے گیری کرسٹن جیسے کسی کو دوسری بار نظر انداز کیا ہے تو مجھے یہ ناقابل یقین حد تک عجیب لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برینڈن میک کولم انگلش ٹیم کے کوچ مقرر

مائیکل وان نے کرسٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تجربہ کار ہیں اور اس کردار کے لیے موزوں ہیں، ایشز میں انگلینڈ کی تباہ کن کارکردگی کے بعد ذمے داری کسی زیادہ تجربہ کار کو سونپی جانی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ برینڈن میک کولم ایک بڑا نام ہے لیکن ان کی تقرری سے خطرہ بھی ہے۔

مائیکل وان نے مزید کہا کہ برینڈن میک کولم کو ہم سب کے لیے بڑے پیمانے پر بہتری دیکھنے کے لیے بہت کچھ نہیں کرنا پڑے گا لیکن اگر یہ تیزی سے نہیں ہوا تو پھر ان کی تقرری کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں2 mins agoآل راؤنڈر شکیب الحسن نے کورونا سے نجات حاصل کر لی

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کورونا کو شکست دے...

32 mins agoباکسر عامر خان نے پروفیشنل باکسنگ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی لیجنڈ باکسر عامر خان نے 35 سال کی عمر...

42 mins agoپی ایس ایل 7 سے پی سی بی کو اربوں روپے کا ریکارڈ منافع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پی سی...

2 hours agoپاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ملتان اسٹیڈیم کو بیک اپ میں رکھنے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان...

2 hours agoفیفا ورلڈ کپ ٹرافی 7 جون کو پاکستان پہنچے گی

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی 7 جون کو پاکستان  کے دورے...

3 hours agoلاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں ڈیرن گف بھی شرکت کریں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے دو...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More