ثمینہ پیرزادہ کی کراچی دھماکے پر افسردہ آہیں

سماء نیوز  |  May 13, 2022

کراچی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور فنکارہ ثمینہ پیر زادہ نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظاہر کیا ہے ۔

ثمینہ پیرزادہ نےصدر کے علاقے داؤد پوتہ روڈ پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی مغفرت کے لئے دُعا کی اور لکھا کہ اُن کا دل بھی زخمی ہونے والے لواحقین کے لئے دُکھی ہے۔

صدر میں ہونے والے دھماکے سے متاثرہ تمام افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ17روز کے دوران ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے جو اس بات کا کھلا اعلان کررہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More