روس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

بول نیوز  |  May 14, 2022

رومانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو نکالے جانے کے جواب میں روس نے بھی گزشتہ روز ماسکو اور مغرب کے درمیان جاری کشیدگی اور سفارتی جنگ کے طور پر اپنی سر زمین سے رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کی رومانیہ کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ بلغاریہ کے سفارت خانے کے ایک ملازم کو بھی ملک سے نکال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آخر میں رومانیہ کی وزارت خارجہ نے دس روسی سفارت کاروں کو دارالحکومت بخارسٹ سے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رومانیہ کا الزام تھا کہ مذکورہ روسی سفارت کاروں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام نہیں کیا۔

یہ اقدام یوکرین کے شہر بوچا میں مبینہ طور پر اجتماعی قبروں کی دریافت اور قصبے سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد شہریوں کے قتل کی خبروں پر پورے یورپی براعظم کے غم و غصے کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے تناظر میں یورپی ممالک سے اب تک 300 سے زائد روسی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں28 mins agoفلسطینی خاتون صحافی کا آخری سفر، اسرائیلی پولیس کا شرکاء پر تشدد

فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ تین روز قبل 11 مئی کو جینین...

2 hours agoشیخ محمد بن زاید النہیان یواے ای کے نئے صدر منتخب

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے...

4 hours agoامریکا نے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کو غیر یقینی قرار دے دیا

امریکا نے کہا ہے کہ یورپی مشن کے حالیہ دورہء ایران کے...

4 hours agoسری لنکا، بحران خاتمے سے قبل مزید بدتر ہوگا، نومنتخب وزیراعظم وکرما سنگھے

سری لنکا کے نئے وزیراعظم انیل وکرما سنگھے نے برطانوی نشریاتی ادارے...

5 hours agoایران جوہری معاہدہ 2015ء، یورپی یونین کا معطل مذاکرات کی بحالی کا دعوٰی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے دعویٰ کیا...

5 hours agoگرل فرینڈ سے ملنے کیلیے متعدد بار گاؤں کی بجلی کاٹنے والا عاشق پکڑا گیا

بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے متعدد بار...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More