سلمان خان اپنی نئی فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گے؟ پہلی جھلک سامنے آگئی

بول نیوز  |  May 14, 2022

بالی وُڈ کے چاکلیٹی ہیرو سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم میں کونسا روپ اپنائیں گے، پہلی جھلک سامنے آگئی۔بالی وُڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اپنے لُک کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آغاز رواں ہفتے کیا جاچکا ہے جبکہ سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں سلمان خان نے سیاہ چشمہ اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے تاہم دبنگ خان کا روائتی بریسلیٹ بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ تصویر کسی ایکشن سین کے دوران لی گئی ہے جبکہ سلمان خان نے تصور کے کیپشن میں فلم کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان خان کی اس پوسٹ پر ان کے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں سمیت مشہور شخصیات نے بڑی تعداد نے سلمان خان کو نئی فلم کی شوٹنگ کے آغاز پر مبارکباد بھی دی ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی رواں سال دسمبر کے آخر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ساتھ ہی شہناز گِل بھی خصوصی کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں44 mins agoعدنان صدیقی نے سجل علی کو کس مٹھائی سے تشبیہ دے ڈالی

عدنان صدیقی کا نام پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعرف کا...

1 hour agoمومل شیخ کی تصاویر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان شوبز کے سنیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی و اداکارہ مومل...

1 hour agoعائشہ عمر لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار

پاکستان شوبز انڈسڑری کی سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی...

1 hour agoاعجاز اسلم کا عروہ حسین کے بارے بیان دینا مہنگا پڑگیا

اعجاز اسلم آج کل سوشل میڈیا پر تنقید کیزد میں ہیں اس...

1 hour agoسید جبران کی دانیہ شاہ سے متعلق اہم پیشگوئی

پاکستانی اداکار سید جبران نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ...

1 hour agoماورہ حسین کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More