بلند و بالا چھکے نے بزرگ شائق کو زخمی کر دیا

بول نیوز  |  May 14, 2022

انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں بیٹسمین رجت پاٹیدار کے 102 میٹر بلند و بالا چھکے نے بزرگ شائق کو زخمی کر دیا۔گزشتہ روز آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے مابین میچ کے دوران رجت پاٹیدار نے نویں اوور کے دوران اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر زبردست شاٹ کھیلا۔

رجت پاٹیدار کی اس شاٹ پر گیند کافی فاصلہ طے کرتی ریلنگ کے نیچے اسٹینڈ کے ایک حصے سے ٹکرا کر پنکھے سے ٹکرانے کے بعد بزرگ شائق کے سر میں جا لگی۔

کیمرے کی آنکھ نے ایک خاتون کو بزرگ شائق کے پاس جاتے دیکھا جس نے بزرگ شائق کے سر کو اپنے ہاتھوں سے سہلایا۔

رجت پاٹیدار کا چھکا 102 میٹر لمبا چھکا تھا ، دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے انہیں راہول چاہر نے آؤٹ کیا۔

پاٹیدار کا چھکا 102 میٹر پر بہت بڑا تھا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور انہیں راہول چاہر نے آؤٹ کیا۔

پنجاب کنگز نے اس میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے ، ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے 155 رنز بنائے، گلین میکسویل 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کامیابی کے بعد پنجاب کنگز رواں سیزن میں 12 میچوں کے بعد 12 پوئنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں3 mins agoآئی پی ایل 2022: ڈی آر ایس کے لئے ’ٹی‘ کا سگنل نہ دینا بلے باز کو مہنگا پڑگیا

ہفتہ (14 مئی) کو جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے...

37 mins agoعمران ملک  پاکستان میں ہوتے تو شاید اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہوتے،کامران اکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا...

1 hour agoپاکستانی خاتون کرکٹر کا بلے کے ساتھ ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی خاتون کرکٹر کا بیٹنگ ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل...

2 hours agoکیا آپ تصویر میں موجود 5 فرق تلاش کر سکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی...

2 hours agoسال 2022 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اتھلیٹ کون ؟

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار فٹ...

2 hours agoمحمد رضوان کو آرام دیا گیا تو سرفراز کھیلنے کے مستحق ہیں،شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More