جرمن چانسلر نے روسی مؤقف کو پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

بول نیوز  |  May 14, 2022

جرمن چانسلر  کا کہنا ہے کہ یوکرینی جنگ کے حوالے سے روسی مؤقف میں کوئی لچک دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ادھر روس نے خبردار کر دیا ہے کہ اگر نیٹو روسی سرحدوں کے قریب جوہری ہتھیار نصب کرے گا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین جنگ کو’پاگل پن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ ماہ گزرنے کے بعد بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔

جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو فورسز پیچھے نہیں ہٹی ہیں بلکہ مشرقی سرحدوں پر واقع اتحادی ممالک میں اس کی توجہ زیادہ ہو گئی ہے۔ ان کے بقول یوکرین جنگ کی وجہ سے نیٹو اتحاد میں ایک نئی توانائی آئی ہے۔

اپنے تازہ انٹرویو میں شولس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین جنگ میں روسی افواج کو ہونے والا نقصان بہت زیادہ ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سوویت یونین اور افغانستان کی ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی جنگ میں اسے اتنا نقصان نہیں ہوا تھا جتنا روس کو ان گیارہ مہینوں میں ہو چکا ہے۔

دوسری جانب، مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ برلن میں ایک ملاقات کر رہے ہیں، جس میں وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اختتام ہفتہ پر ہونے والی ملاقات میں اس جنگ کی حکمت عملی کے علاوہ فن لینڈ اور سویڈن کے اس عسکری اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔

تاہم روس نے بالخصوص ہمسایہ ملک فن لینڈ کے اس اتحاد کا ممبر بننے کی خواہش پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ روسی سرحدوں کے قریب جوہری ہتھیار لانے کے نتیجے میں ماسکو حکومت مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔ روسی نائب وزیر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سویڈن اور فن لینڈ کے خلاف روس کا کوئی مخالفانہ رویہ نہیں ہے اور یوں اس میں کوئی منطق نظر نہیں آتا کہ یہ ممالک نیٹو کی رکنیت اختیار کریں۔

یاد رہے، روس کا کہنا ہے کہ اس کی سرحدوں کے قریب نیٹو فورسز کی تعیناتی اس کی قومی سلامتی کے منافی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یورپ کی مشرقی سرحدوں کی طرف نیٹو کی توسیع برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں36 mins agoروس یوکرین جنگ، خوراک و توانائی کے عالمی بحران کی بازگشت سنائی دینے لگی

سات مضبوط ترین عالمی معیشتوں پر مشتمل ممالک گروپ جی سیون نے...

45 mins agoنئے جاسوسوں کی بھرتی کیلئے برطانوی خفیہ ایجنسی کا انوکھا طریقہ

برطانیہ کی معروف ترین خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نئے جاسوسوں کی...

2 hours agoروس کی برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری حملے کی دھمکی

روس نے برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری...

3 hours agoیوکرینی باشندوں کو جبری طور پر روس منتقل کیا گیا ، امریکہ

امریکہ نے روس پر یوکرینی باشندوں کو جبری طور پر اپنے زیرِ انتظام...

3 hours agoروس یوکرین جنگ کب ختم ہوگی؟ یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا بڑا دعویٰ

یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کے...

6 hours agoروس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

رومانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو نکالے جانے کے جواب...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More