آندرے رسل کے آئی پی ایل میں دو ہزار رنز مکمل

بول نیوز  |  May 15, 2022

انڈین پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں آل راؤنڈر آندرے رسل نے 49 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر لیگ میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کر لئے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے گزشتہ روز یہ کارنامہ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران انجام دیا۔

میچ کے دوران، انہوں نے 28 گیندوں میں 49* کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

آل راؤنڈر آندرے رسل نے اب تک آئی پی ایل کا ٹھوس سیزن گزارا ہے، انہوں نے 11 اننگز میں 41.25 کی اوسط سے 330 رنز بنائے ہیں۔ ان کا انفرادی بہترین اسکور 70 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

وہ ٹورنامنٹ میں اب تک ایک نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

آندرے رسل نے سیم بلنگس کے ساتھ مل کر 63 رنز کی شراکت داری بنائی اور اپنی ٹیم کو 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا مظبوط ٹوٹل فراہم کیا۔

آندرے رسل نے بیٹنگ کے علاوہ اپنی نپی تلی بالنگ سے بھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ میچ 54 رنز سے جیت لیا۔

مزید پڑھیں49 mins agoراولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں جدید ترین کرسیاں لگیں گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا...

1 hour agoرافیل ندال کی انجری کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

معروف ٹینس کھلاڑی رافیل ندال پاوں کی چوٹ لگنے کے باعث فرنچ...

1 hour agoماضی میں بھارتی بیٹنگ کا بوجھ سنبھالنے والے ایک بار پھر یکجا

سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا...

2 hours agoبلند و بالا چھکے نے بزرگ شائق کو زخمی کر دیا

انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں بیٹسمین رجت پاٹیدار کے 102...

2 hours agoآئی پی ایل 2022: ڈی آر ایس کے لئے ’ٹی‘ کا سگنل نہ دینا بلے باز کو مہنگا پڑگیا

ہفتہ (14 مئی) کو جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے...

2 hours agoعمران ملک  پاکستان میں ہوتے تو شاید اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہوتے،کامران اکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More