بالی ووڈ میں سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس کو ملنا چاہئیے، بلال قریشی نے نام بتادیا

بول نیوز  |  May 15, 2022

بالی ووڈ میں اس سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس اداکارہ کو جانا چاہئیے، پاکستانی اداکاربلال قریشی نے نام بتا دیا۔

بلال قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری پر بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اور سال کی بہترین اداکارہ ہونے کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کو جاتا ہے’۔

بلال قریشی نے فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بھی تعریف کرتےہوئے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ’سنجے لیلا بھنسالی، واقعی ایک ڈریم ڈائریکٹر ہیں۔‘

صبا قمر اور درِفشاں سلیم بھی عالیہ بھٹ کی مداح بن گئیںپاکستان شوبز کی دو خوبرو اداکارائیں صبا قمر اور درِفشاں سلیم بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداکاری کی مداح ہوگئیں۔

حال ہی میں پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ صبا قمر اور درِفشاں سلیم نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے جُڑے کئی موضوعات پر بات کی۔

دورانِ شو میزبان ندا یاسر نے صبا قمر اور درِفشاں سے سوال کیا کہ آپ نے بالی ووڈ کی کون سی حالیہ فلم دیکھی؟ جس پر اداکاراؤں نے جواب دیا کہ ہم نے گنگو بائی دیکھی اور عالیہ بٹ نے بہترین اداکاری کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)

درِفشاں سلیم نے کہا کہ ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے کہ اس طرح کی فلم میں اداکاری کرے اور عالیہ بھٹ نے بہترین اداکاری کی۔

جس پر اداکارہ صبا قمر نے بھی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ گنگوبائی جیسی فلم اور ایسے کرداروں پر مبنی اسٹوری پاکستان میں نہیں لکھی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو فلم میکرز اور ڈائریکٹرز دیکھ رہے ہیں وہ ضرور اس پر غور کریں اور ایسے کردار لکھیں۔

مزید پڑھیں26 mins agoثروت گیلانی’کانز فلم فیسٹیول‘میں شرکت کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اس سال ’کانز فلم...

3 hours agoفلموں کا شوق ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں، عاطف اسلم

پاکستان اور سرحد پار اپنی منفرد گائیکی کے باعث شہرت رکھنے والے...

4 hours agoاکشے کمار ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا...

5 hours agoسارہ خان کے چہرے کا یہ حال کیسے ہوا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

کسی بھی انسان کے لیے اس کاچہرہ سب کچھ ہوتا ہے مگر...

5 hours agoدانیہ واپس آ جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا، عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کو کیا آفر کر دی؟ نئی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اینکر اور سیاسی کارکن عامر لیاقت اور...

19 hours agoگھر میں ٹی وی تک نہیں تھا، بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے، پنکج ترپاٹھی کا انکشاف

بھارت کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More