بیس سالہ نوجوان اداکارہ کی پھندہ لگی لاش برآمد

بول نیوز  |  May 15, 2022

بنگالی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ 20 سالہ اداکارہ پلوی ڈے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح پلوی کے گھر سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔

 پولیس نے اس غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پلوی کی لاش ان کے گھر میں لگے پنکھے سے لٹکی ملی تھی۔ پھندے سے لٹکا دیکھ کر انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی پلوی کی روح پرواز کرچکی تھی۔ اسپتال پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

اداکارہ پلوی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی چھان بین میں لگ گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے اداکارہ کے اس انتہائی اقدام کے پیھچے چھپی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 پلوی کی اچانک خودکشی کی خبر نے ہر کسی کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ جو کہ بنگالی ٹی وی انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ تھیں۔

پلوی ٹی وی شو “من مانے نہ” میں لیڈ رول میں نظر آرہی تھیں۔

انہیں بنگالی ٹی وی سیریل “ریشم جھنپی” میں کام کرنے کے بعد خاص شناخت ملی تھی۔

بنگلہ دیش میں مداحوں کی جانب سے پلوی کی اداکاری اور کرداروں کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں13 mins agoاسرائیلی مظالم اور قتلِ عام کیخلاف ہالی وڈ سے بھی آوازیں بلند

فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم اور صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے...

2 hours agoلتا منگیشکر جیسی سریلی آواز میں گانے والا پاکستانی نوجوان

لتا منگیشکر دنیائے گائیکی کا ایک عظیم نام۔ حیدرآباد کے نوجوان نے...

3 hours agoبالی ووڈ میں سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس کو ملنا چاہئیے، بلال قریشی نے نام بتادیا

بالی ووڈ میں اس سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس اداکارہ کو...

3 hours agoثروت گیلانی’کانز فلم فیسٹیول‘میں شرکت کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اس سال ’کانز فلم...

5 hours agoفلموں کا شوق ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں، عاطف اسلم

پاکستان اور سرحد پار اپنی منفرد گائیکی کے باعث شہرت رکھنے والے...

7 hours agoاکشے کمار ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More