جعلی ڈومیسائل کا معاملہ، خواجہ اظہارکی مذاکراتی کمیٹی کے ٹی اوآرطلبی پرمخالفت

بول نیوز  |  May 16, 2022

جعلی ڈومیسائل بنانے کے کیس میں سماعت کے دوران خواجہ اظہارکی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے ٹی او آر طلب کرنے کی مخالفت کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جعلی ڈومیسائل بنانے کے معاملے میں سرکاری وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے کمیٹی کے دونوں جماعتوں کے لوگ شامل ہیں

سرکاری وکیل نے کہا کہ ان مذاکرات میں ڈومیسائل کا معاملہ بھی شامل ہے۔

عدالت نے پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکراتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن سمیت ٹی اور آرز طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس مذاکراتی کمیٹی میں کیا طے ہو رہا ڈومیسائل کے متعلق بھی بتا دیں۔

عدالت نے ڈومیسائل کی چھان بین کے لیے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیز کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے مذاکراتی کمیٹی کے ٹی او آر طلب کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس سے مذاکراتی کمیٹی سے ٹی او آرز کا تعلق نہیں بنتا۔

سرکاری وکیل سندیپ کمار نے کہا کہ حکومت نے جعلی ڈومیسائل کی شکایات پر کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی نے چار اضلاع میں 423 ڈومیسائل کی چیک کیے۔ ان چار اضلاع میں 150 جعلی ڈومیسائل کی نشاندہی کی۔

عدالت بے مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں7 mins agoپنجاب میں بھی ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑ لیے، 500 سے زائد کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں بھی ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔...

10 mins agoجو لوگ اس ملک کی ترقی نہیں چاہتے وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں، اسماعیل راہو

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جو افراد اس...

15 mins agoملک کو سری لنکا نہ بنایا جائے، اعظم سواتی

سابق وزیر ریلوے سینٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو...

26 mins agoپی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ...

32 mins agoجس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس نے...

35 mins agoوزیرِ اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More