عمران خان کے زہر سےمتعلق بیان پرحسین نواز کا ردعمل

سماء نیوز  |  May 16, 2022

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نیب حراست میں نوازشریف کے پلیٹلیٹس گرے تھے جس کی وجہ زہر ہو سکتا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی خراب صحت کے باوجود بیرون ملک روانگی میں تاخیر کی گئی، عمران خان نے اس معاملے کا فرانزک ٹیسٹ کیوں نہیں کروایا۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیوں ان کو خرابی صحت کے باوجود کئی ہفتے بیرون ملک روانگی میں تاخیر کی جس کیوجہ سے فرانزک ٹیسٹ کے نتائج خراب ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان شائد اسی زہر کی بات کر رہا ہے جو ہمارا خدشہ ہے اور جو نیب کسٹڈی میں نواز شریف کو دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ حساب باقی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے فیصل آباد جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کرچکے، بتاؤں گا کہ وہ کون ساز ہر ہے جو کھانے ميں ڈالتے ہيں تو ہارٹ اٹيک ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More