حکومت کاچیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

سماء نیوز  |  May 17, 2022

حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی مدت 2 جون کو ختم ہوجائے گی اگر توسیع نہ کی گئی تو چیئرمین نیب فارغ ہوجائیں گے۔

سماء ٹی وی کے مطابق اتحادی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی مدت 2 جون کو ختم ہوے کے بعد اس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، آرڈیننس ختم ہونے جسٹس (ر) جاوید اقبال بھی چیئرمین نیب کے عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس 2022ء کے تحت موجودہ چیئرمین نیب کو اس وقت تک کام کرنا تھا جب تک نیا چیئرمین نیب نہیں آجاتا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے نیب ترمیمی آرڈیننس 2022ء جاری کروایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More