کیا عدنان صدیقی نے ن ليگ میں شمولیت اختیارکرلی؟

سماء نیوز  |  May 17, 2022

اداکار عدنان صديقی کی گزشتہ روز لندن ميں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد سے سوشل میڈیا پر انکی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں زیرگردش ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں مخلتف اکاونٹس سے شیئر کی جارہی ہے تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

خیال رہے کہ ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران جہاں سیاسی کارکنان اور عام شہری متحرک نظر آئے وہیں ملک کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی سیاست میں دلچسپی نظر لیتی نظر آرہی ہیں۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد سے سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین بھی اس پر تبصرے کررہے ہیں جس میں طنز و مزاح کا رنگ غالب نظر آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More