کراچی:کھارادر اور صدر دھماکوں کی تحقیقات ميں اہم پيشرفت

سماء نیوز  |  May 17, 2022

کراچی کے علاقے کھارادر اور صدر میں حالیہ دنوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کھارادر اور صدر دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گڈاپ سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرليا۔

 تفتيشی حکام کے مطابق دھماکے دو کالعدم علیحدگی پسند گروہوں کی مشترکہ کارروائی ہے جنہیں بھارت سے فنڈنگ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال بم جس تکنيک سے بنایا گیا،  ماضی میں ایسے بم بلوچستان میں بنائےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے سے خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھیں، پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی، موبائل کے آگے رکشا آنے پر موبائل ہلکی ہوئی تو دھماکا ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد 12مئی کو کراچی کے علاقے صدر کے مرشد بازار میں رات گئے ایک بم دھماکہ ہوا جس میں کوسٹ گارڈ اہل کاروں کی گاڑ ی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More