سابق کپتان اختررسول کا قومی ہاکی ٹیم کو اہم مشورہ

سماء نیوز  |  May 18, 2022

پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق کپتان اور کوچ اختر رسول نے ورلڈ کپ میں پاکستان کو کوالیفائی کرنے کےلیے بہترین ہاکی کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

سابق ہاکی کپتان اختررسول  چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے دنیا کو ہاکی کھیلنا سکھائی ہے لیکن اب ورلڈکپ کے لئےکوالیفائی کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی۔

اختررسول نےکہا کہ ایشیا سے 4 ٹیموں کے آنے کی وجہ سے ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرنا آسان ہوگیا ہے تاہم ہاکی میں بہتری کے لیے ہمیں اسٹار کھلاڑی پر انحصار کرنا ہوگا۔

سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کروانے کے لئے ٹیم کے تین سے چار کھلاڑیوں کوغیرمعمولی ہاکی کھیلنا ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی زور دیا کہ حکومت کو قومی کھیل پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More