لندن: مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمئیر لیگ جیت لی اور صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے لیور پول کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہم نیوز کے مطابق مانچسٹر سٹی نے لیگ میں 93 جب کہ لیور پول نے 92 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ مانچسٹر سٹی نے آخری میچ میں ایسٹن ولا کو تین دو سے ہرایا، مانچسٹر سٹی نے چھٹی بار انگلش فٹبال لیگ جیتی ہے۔
واضح رہے کہ مانچسٹر یونائٹڈ سب سے زیادہ 13 بار چیمپین بنی ہے جب کہ چیلسی نے انگلش لیگ کا ٹائٹل پانچ بار جیتا ہے۔
موجودہ لیگ میں چیلسی نے تیسری اور ٹوٹنم نے چوتھی پوزیشن لی ہے جب کہ آرسنل نے لیگ میں پانچویں اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے چھٹی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔
ہالینڈ کے سابق فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
ہم نیوز کے مطابق لیورپول کے محمد صلاح اور ٹوٹنم کے سونگ نے 23/ 23 گول اسکور کیے ہیں۔