سکوں سے بھری بوری لے کر شو روم چلا گیا.. 10 کے سکوں سے لاکھوں کی گاڑی خریدنے والے شخص کی عجیب و غریب کہانی

ہماری ویب  |  Jun 20, 2022

میری والدہ دکان چلاتی تھیں۔ وہاں آنے والے لوگ پیسے واپس لیتے ہوئے 10 کے سکے لینا پسند نہیں کرتے تھے جس کی وجہ سے گھر پر ان سکوں کا ڈھیر لگ گیا تھا اس لئے میں نے ان سے گاڑی خرید لی۔

10 کے سکوں سے 6 لاکھ کی گاڑی

یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کا جس نے 10 کے سکوں سے 6 لاکھ کی گاڑی خرید لی۔

گھر میں بچوں کو سکوں سے کھیلتا دیکھ کر دکھ ہوا

ویتریوال نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ ایک دن اس نے گھر میں بچوں کو ان سکوں سے کھیلتے دیکھا تو انھیں بہت دکھ ہوا تبھی انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ان سکوں سے کوئی اہم کام کریں گے۔ سکوں سے بھری بوری لے کر وہ گاڑیوں کے شو روم پہنچ گئے۔

ہم اس شخص کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوئے

شوروم کے مالک نے کہا کہ پہلے تو ہمیں یہ کافی عجیب لگا لیکن جب ہم نے ویتریوال کا جذبہ دیکھا تو انھیں 6 لاکھ مالیت کے سکوں کے عوض گاڑی بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More