محمد علی کی قبریں 2 جگہ کیوں بنائی گئی تھی ۔۔ شوہر کے قدموں کی طرف اپنی قبر کی جگہ رکھوانے والی اہلیہ زیبا اِن کے بعد کیسے زندگی گزارتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jun 22, 2022

دنیا سے اگر آپکا ساتھی رخصت ہو جائے تو دوسرے کیلئے وہ دن قیامت سے کم نہیں ہوتا اور وہ ہمیشہ اس کی یاد میں اپنی زندگی گزارتا ہے۔

جی ہاں آج ہم یہاں ملک کی مشہور اداکار محمد علی(مرحوم ) کی بات کر رہے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ تر لوگ یہی جانتے ہیں کہ یہ ایک اداکار تھے لیکن ایسا ہے نہیں۔

بلکہ یہ ایک نہایت اچھے انسان بھی تھے کئی لوگوں کو عمرے کروائے اور کئی لوگوں کو گھر بنا کر دیے۔ یہی نہیں انہیں جیون ساتھی بھی اللہ پاک کے کرم سے اچھا ملا۔ یہ بات ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کیوں کہ ان کی قبر کا خیال رکھنے والا شخص عبد القیوم کہتا ہے کہ ہماری باجی یعنی کہ اداکارہ زیبا بہت اچھی ہیں۔

موسم کیسا بھی ہو، چاہے بارش ہو یا سردی یہ کم از کم 3 گھنٹے یہاں قبر کے پاس بیٹھ کر اللہ پاک کا کلام پڑھتی ہیں اور ان کیلئے دعا مغفرت بھی کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ اپنی آخرہ آرام گاہ کیلئے بھی انہوں نے جگہ شوہر کے قدموں میں رکھوائی ہے۔

اس کے علاوہ جس دن مایاناز اداکار محمد علی کا جنازہ تھا اس وقت کی بات کرتے ہوئے عبد القیوم کہتے ہیں کہ ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی یہاں قبرستان میں ٹینٹ لگایا گیا تھا۔

اور پہلے تو ان کی قبر گھر کے قریب فردوس مارکیٹ کے نزدیک ایک قبرستان میں بنائی گئی تھی جس کے بعد حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد انہیں یہاں اس قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سب باتیں ان کی قبر کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی ایک پرانی ویڈیو سے اخذ کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More