ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 02, 2022

لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو گی جو ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری عید اسپیشل ٹرین بھی 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو گی جو ملتان، فیصل آباد سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو گی۔

لاہور سے روانہ ہونے والی تیسری عید اسپیشل ٹرین فیصل آباد اور ملتان سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More