بلوچستان میں بارشوں سےاموات کی تعداد45 ہو گئی

ہم نیوز  |  Jul 07, 2022

 پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں  بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران صوبے بھر میں  مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 18 خواتین،11مرد اور16بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق اموات بولان،کوئٹہ،ژوب،دکی،خصدار،کوہلو، کیچ،مستونگ،ہرنائی،قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق  بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 47 افراد زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر صوبے بھر میں 241 مکانات منہدم ہوئے ۔

واضح رہے کہ خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More