ایتھرئم کے بانی پاکستان کا دورہ کریں گے

ہم نیوز  |  Jul 29, 2022

لندن: کریپٹو کرنسی میں سے ایک ایتھرئم کے شریک بانی ولاتِک بٹرین نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھرئم کے شریک بانی ولاتک بٹرین کو مستقبل میں پاکستان میں ہونے والی این ایف ٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

پاکستانی بلال بن ثاقب واحد شخص ہیں جنہوں نے بارسلونا میں این ایف ٹی کانفرنس سمیت دیگر کانفرنسوں میں شرکت کی اور وہ مستقبل قریب میں پاکستان میں بھی ایسی کانفرنس کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بلال کے مطابق ایتھرئم کے شریک بانی ولاتک بٹرین نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ مستقبل میں پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلال بن ثاقب کو حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے ون ملین کھانے کے لیے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو انہوں نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More