کامن ویلتھ گیمز:پاکستان نے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہم نیوز  |  Aug 05, 2022

کامن ویلتھ گیمز میں میٹ ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستان نے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

برطانیہ میں جاری مقابلوں میں عنایت اللہ پہلوان نے 65 کلو گرام کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے پہلوان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ نے اپنے حریف کو دس صفر سے شکست دے دی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو بزانز میڈل جیت چکا ہے۔

دوسری جانب میٹ ریسلنگ کی 86 کلو اور 125 کلو کٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ اور زمان انور فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

اس سے پہلے گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے پہلوانی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More