میرے پاس انفارمیشن ہے کہ عمران خان کو انتخابات سے باہر رکھا جائے گا، صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 05, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی مبشر زیدی نے کہا ہے کہ میرے پاس انفارمیشن ہے کہتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آئندہ انتخابات سے باہر رکھا جائے گا۔ یہ انکشاف انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ” میں اپنی اس ٹویٹ بارے بتاتے ہوئے مبشر زیدی نے کہا کہ میری انفارمیشن ہے کہ اس طرح کا ایک فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کیساتھ بھی وہی کیا جائے گا جو اس سے قبل 2018ء میں نواز شریف کیساتھ کیا گیا تھا۔مبشر زیدی نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایسے فیصلے کہاں ہوتے ہیں اور کون کرتا ہے۔ پاکستان میں 50ء کی دہائی سے یہ کہانی دہرائی جا رہی ہے کہ جس بھی وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹایا جاتا ہے تو کوشش کی جاتی ہے آئندہ سیاسی سیٹ اپ میں اس کو باہر رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمت عملی مرتب کرنے والے ہمیشہ ایک ہی لیبارٹری میں یہ تجربہ کرتے ہیں، نتیجتاً اس کا رزلٹ بھی ویسا ہی آتا ہے۔ اور مجھے عمران خان کی صورت میں یہ تجربہ دوبارہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو نااہل کر دیا گیا تو ان کے سامنے ایک طویل قانونی جنگ ہوگی۔ لیکن جب تک قوتیں نہیں چاہتیں، اس ملک میں کسی کو انصاف نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹٰی آئی چیئرمین عمران خان کے کیس میں بھی یہی کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اسے جتنا طویل کیا جا سکتا ہے، کیا جائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More