50 ہزار روپے تنخواہ لینے والے کلرک کے گھر سے 85 لاکھ روپے برآمد، چھاپہ پڑتے ہی ملزم بیمار ہوگیا، واقعہ کہاں پیش آیا ؟ 

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک کلرک کے گھر سے 85لاکھبھارتی روپے برآمد کر لیے گئے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہیرو کیسوانی نامی یہ کلرک سٹیٹ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے۔ اس کے خلاف مدھیاپردیش اکنامک اوفنسز ونگ نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ گزشتہ روز اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران گھر سے رقم سے بھرے کئی بیگ برآمد ہو گئے۔ گھر پر چھاپہ پڑنے کے بعد کیسوانی فوری طور پر بیمار پڑ گیا اور اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بیماری کی وجہ سے تاحال اس سے تفتیش بھی نہیں کی جا سکی ہے۔ ہیرو کیسوانی نے 4ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت شروع کی تھی اور اب اس کی ماہانہ تنخواہ 50ہزار روپے ہے۔اکنامک اوفنسز ونگ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزم کی حالت سنبھلنے پر اسے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More