عمران خان کو نا اہل کیا گیا تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟ شیخ رشید نے طبل جنگ بجا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی بےامنی مزید انتشاراور خلفشار پیدا کرے گی ،عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا،مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں،30اگست تک اہم وقت ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More