خیبر پختونخوااور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کی جائے گی یا نہیں ؟ تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کر لیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبر پختون خوا اور پنجاب کی اسمبلیتحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کو قانونی ماہرین کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے وفاقی حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے اگر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو وفاقی حکومت گورنر راج لگا سکتی ہے اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو الیکشن کمیشن صرف یہاں الیکشن کروائے گا۔ قانونی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو دونوں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ۔ دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام سیٹیوں پر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی کر لیاہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More