یااللہ خیر،پاکستان میں شدیدزلزلہ ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ،ہرطرف خوف وہراس

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

کوہاٹ (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی ٹیوی اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارد کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کےقریب ہندوکش اور گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More