کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں،فواد چودھری

ہم نیوز  |  Aug 06, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، جلسے میں عمران خان آئندہ کا لائحہ دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ لیکن عوام بھاگنے نہیں دیں گے۔ تیرہ اگست سارا پاکستان،، تمام پاکستان عمران خان کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More