ہم نیوز | Aug 06, 2022
برطانیہ کے مرکزی بینک نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملک شدید مالی بحران کا سامنا کرسکتا ہے جس کی شدت 1990 کی دہائی میں آنے والی مہنگائی جتنی ہوگی۔
بینک آف انگلینڈ کی جانب سے رواں سال برطانیہ میں مہنگائی کی شرح تیرہ فیصد تک رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مہنگائی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔
برطانیہ میں سنگین معاشی صورتحال کے باعث مختلف گھرانوں کی آمدنی مسلسل دو سال تک کم رہے گی ۔ بے روزگاری کی شرح مسلسل تین سال تک تین اعشاریہ سات سے چھ اعشاریہ تین فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More