خود کش حملہ: افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

ہم نیوز  |  Aug 11, 2022

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں افغان اور عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے  بتایا ہے کہ خود کش حملہ ایک مدرسے میں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہونے والے خود کش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افغان حکام نے تاحال اس حوالے سے مزید نہیں بتایا ہے کہ حملے میں مزید کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ہونے والے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More