پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ

اردو نیوز  |  Aug 16, 2022

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیڑ اضافہ کر دیا ہے۔

پیر کی رات کو فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور شرح مبالہ میں تغیر کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں چھ روپے 72 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے فی لیڑ ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 199 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More