عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقیوزیرفواد چوہدری نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں تحریک انصاف کے سربراہ اورسابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرپیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے اعتراضات پرکہاہے عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیاجمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئی ہیں ،منگل کواپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے آصف زرداری اورپیپلزپارٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کواب بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پراتری ہوئی ہے فواد چوہدری نے زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہےبلکہ اگر آپ میں جرات اور ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کراکرالیکشن لڑیں تاکہ آپ کواپنی مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More