وہیل مچھلی نے زندہ نگل لیا تھا، مگر پھر بھی زندہ باہر آگیا ۔۔ یہ شخص وہیل مچھلی کے منہ میں کتنی دیر تک پھنسا رہا اور باہر کیسے نکلا؟ دلچسپ واقعہ

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

دنیا بھر میں کئی لوگ گہرے سمندر میں موجود خطرناک سمندری مخلوق کا شکار بن چکے ہیں۔ آج کی کہانی بھی ایک ایسے شخص کی ہے جسے ایک بڑے ہجم کی 'وہیل مچھلی' نے نگل لیا تھا۔

مگر یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ اسے دوبارہ ایک نئی زندگی مل گئی تھی۔ آپ لوگ بھی یہی سوچ رہے ہوں گے کہ ایک مچھلی کے منہ سے انسان کیسے زندہ واپس آسکتا ہے تو اسی حوالے سے ہم آج آپ کو بتائیں گے کہ یہ آدمی کیسے زندہ بچ کر نکلا۔

یہ دلچسپ واقعہ اس طرح پیش آیا کہ مائیکل پکارڈ نامی امریکی شخص جس کا تعلق کیپ کوڈ سے ہے۔ مائیکل پیشے کے لحاظ سے ایک مچھیرہ ہے اور ایک لوکل فشنگ کمپنی کے لیے کام کرتا ہے۔ مائیکل نے اپنے ساتھ ہونے والے اس حیرت انگیز واقعے کو سال 2021 میں دنیا کو بتایا تھا۔ یہ مہینہ اکتوبر کا تھا جب مائیکل ہر روز کی طرح فشنگ کمپنی کی بوٹ پر کام پر جانے کے لیے سوار ہوگیا اس سے کیپ کوڈ سے دور ایک جزیرے پراونس ٹاؤن کے آس پاس سمندر میں کام کرنا تھا۔

مائیکل کے ساتھ بوٹ پر 3 لوگ اور بھی موجود تھے، مائیکل اور اس کے ساتھ مایو نامی آدمی نے اسکوبا ڈائیونگ کا سارا سامان پہنا اور یہ دونوں سمندر میں کود گئے۔ ان دونوں کو سمندر کے اندر ایک ایسی جگہ تلاش کرنی تھی جہاں زیادہ سے زیادہ مچھلیاں اور جھینگے موجود ہوں تاکہ یہ اسی جگہ مچھلیاں پکڑنے کا جال ڈال سکیں۔

مائیکل اور مایو سمندر کی تہہ سے صرف دس فٹ کی دوری پر تھے۔ مائیکل ایک تجربے کار غوطہ خور تھا مگر وہ اس بات سے انجان تھا کہ آج اس کے ساتھ کچھ برا ہونے والا ہے جو اس کے گمان میں بھی نہیں تھا۔

مائیکل سمندر کی گہرائیوں میں تیر رہاتھا کہ اچانک ٤٥ فٹ لمبی وہیل مچھلی چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو کھانے اس جگہ پہنچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس بڑی وہیل مچھلی نے مائیکل کو بھی اپنے منہ کے اندر نگل لیا۔ مائیکل کا ساتھی دوست مایو یہ سب منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا تھااور سمندر سے باہر آچکا تھا۔ مایو یقین کر بیٹھا تھا کہ مائیکل اب مرچکا ہے۔ حیران کن یہ تھی کہ مائیکل ابھی بھی مچھلی کے منہ میں زندہ تھا۔ مچھلی نے مائیکل کو نہیں نگلا تھا جس کی وجہ یہ سامنے آئی تھی وہ جو آکسیجن ٹینک اپنے پیچھے لگایا ہوا تھا اس کی مدد سے وہ دیوقامد وہیل کے منہ میں سانس لے رہا تھا۔ مائیکل یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ مچھلی اب اسے اپنے پیٹ میں نگل لے گی اور اس کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

مائیکل کو اپنی بیوی اور بچے شدت کے ساتھ یاد آنے لگے تھے۔ لیکن پھر اچانک مچھلی نے اپنا سر زور زور سے جھٹکنا شروع کردیا تھا اسی دوران وہیل مچھلی کے ایک زور دار جھٹکے نے مائیکل کو کو باہر سمندر میں پھینک دیا۔ جب مائیکل زندہ صحیح سلامت مچھلی کے منہ سے واپس آیا تو اس کے سب دوست اسے دیکھ کرحیران رہ گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More