ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 17, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی۔10گرام سونا 4715 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ24ہزار 657 روپے کا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالرز کم ہوکر 1769 ڈالرز فی اونس ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More