اب موٹر سائیکل کی ٹنکی کتنے میں فُل ہو گی؟حکومت نے غریب عوام کو خوش کردیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 18, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں پیٹرول کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔حال ہی میں پیٹرول کی فیلیٹر قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد عوام نے سوشل میڈیا پر شدید غصے کا اظہار کیا۔اگست 2022 میں پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 233.91 روپے ہے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 95 فیصد زیادہ ہے، اگست 2021 میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 119.80 روپے تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت موجودہ اتحادی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو ناصرف صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اتحادی جماعتوں نے بھی سخت ردعمل دیا۔اب موٹرسائیکل کی ٹنکی کتنے میں فُل ہو گی؟پاکستان میں زیادہ تر مرد حضرات موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ وہ طبقہ ہے جو دوسروں کے مقابلے پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر گہری نظر رکھتا ہے۔موٹرسائیکل سواروں کی آسانی کے لیے جیو ٹی وی نے اس رقم کا حساب لگایا ہے جو انہیں ٹنکی فُل کروانے کے لیے درکار ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More