قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کو کرکٹ میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل اور کبھی کبھار دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔
مگر گراؤنڈ سے باہر شاہد آفریدی اور ہربھجن سنگھ ایک دوسرے کے ملتے جلتے اور گھومتے پھرتے بھی دیکھا گیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی سابق اسپنر ہربھجن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہد آفریدی جب بھارت سے سیریز کھیلنے بھارت آتے تو وہ ان کے تحائف لیکر آتے۔
سن ١٩٩٩ کے دہلی ٹیسٹ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سے میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا۔