مایوس ہوں کہ میں فارم میں نہیں ہوں، حسن علی

ہم نیوز  |  Aug 19, 2022

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ فارم آنے جانے والی چیز ہے، اپنی لائف انجوائے کرتا رہوں گا۔ 

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  خود بھی مایوس ہوں کہ میں فارم میں نہیں ہوں،  نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں کوچز کے ساتھ کام کررہا ہوں ، اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے واپس آیا تھا، اس سال بھی کوشش ہے کہ ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر سلیکشن کمیٹی اور کپتان کو اعتماد میں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز پر مشکلات آتی رہتی ہیں، کوشش کررہا ہوں کہ جلد ٹیم میں واپس آؤں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More