آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا، عمران خان

ہم نیوز  |  Aug 20, 2022

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، مغرب کے بعد احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد اسپتال کے احاطے میں ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، ہمیں شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے پولیس کس سے احکامات لے رہی ہے؟ یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کل شہباز گل کے لیے اسلام آباد میں  ریلی نکالوں گا جس میں تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

کورٹ آرڈر لے آئیں، شہباز گل سے مل لیں، عمران خان احسان فراموش ہیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا تھا کہ اس ملک میں میڈیا کا منہ بند کر کے لوگوں کو ڈرا کر چوروں کی حکومت کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے، یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More