دنیا کی پہلی اسپورٹس کار پرواز کرنے کے لیے تیار

ہم نیوز  |  Sep 01, 2022

ریسنگ کار اب دوڑنے کے ساتھ اڑیں گی بھی، دنیا کی پہلی تین پہیوں والی اسپورٹس کار دو سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں پرواز کرنے کے لیے تیار ہے۔

دنیا کی پہلی تین پہیوں والی سپورٹس کار نے اڑان بھرلی۔ گاڑی نے رن وے پر کامیاب آزمائشی مراحل طے کیے۔

زمین پر اس کار کی رفتار 125 میل فی گھنٹہ جبکہ فضا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لینڈنگ کے ساتھ ہی کار ڈرائیونگ موڈ میں تبدیل ہو کر پروں اور دم کو محفوظ رکھنے کے لیے فولڈ کرلیتی ہے۔

امریکی سیمسون سکائی کمپنی کی بنائی گئی اس فلائینگ کار کو تیار کرنے میں 14 سال کا وقت لگا جبکہ اس پر 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ کمپنی کے مطابق 52 ممالک کے 21 سو افراد  گاڑی کی پہلے سے ہی بکنگ کرا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More