لاڑکانہ سے انٹرنیشنل کرکٹ تک، شاہنواز دھانی ٹیم کا اہم حصہ کیسے بنے؟

اردو نیوز  |  Sep 23, 2022

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں 1998 میں پیدا ہونے والے شاہنواز دھانی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20  سکواڈ کے مستقل رکن ہیں۔

شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل 2021 میں منتخب ہوئے تھے جبکہ اس سے پہلے انہوں نے 2019 میں سندھ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

شاہنواز دھانی کے والد ان کے کرکٹر بننے کے خلاف تھے اور وہ اپنے بیٹے کو سرکاری افسر بنانا چاہتے تھے تاہم شاہنواز دھانی کی قسمت میں کرکٹ کے میدان میں تیز بولنگ کرانا لکھا تھا۔

شاہنواز دھانی نے پاکستان کی جانب سے اب تک دو ون ڈے اور چھ ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔

شاہنواز دھانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 22 نومبر 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد ان کی پانچ میچز میں وکٹوں کی تعداد 4 ہے جبکہ دو ون ڈے میچز میں شاہنواز دھانی نے صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

شاہنواز دھانی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں انھوں نے 22 میچز کھیل کر 37 وکٹیں حاصل کی ہے۔

شاہنواز دھانی کی پی ایس ایل میں یادگار پرفارمنس پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں سامنے آئی جہاں انھوں نے پشاور زلمی کے خلاف چار اوررز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد ان کے پاکستان ٹیم میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے تھے۔

شاہنواز دھانی جہاں اپنی برق رفتار بولنگ کی وجہ سے مقبول ہیں وہیں وکٹ لینے کے بعد ان کا جشن منانے کا انداز بھی فینز میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

وکٹ لینے کے بعد تماشائیوں کے قریب باؤنڈری تک بھاگ کر جانا ہو یا اپنے ساتھی کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ ڈانس، دھانی مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتے ہیں۔

سنہ 2022 کے پی ایس ایل میں شاہنواز دھانی کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد ان کے ساتھ امپائر علیم ڈار بھی جشن میں شامل ہو گئے تھے۔

شاہنواز دھانی کے والد اُن کو کرکٹ کھیلنے سے منع کیا کرتے تھے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیشاہنواز دھانی جہاں اپنی بولنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں وہیں ان کے اب تک کے کیریئر کی سب سے خاص بات رواں سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں روایتی حریف انڈیا کے خلاف اننگز ہے جس میں انھوں نے 2 چھکے لگا کر پاکستان ٹیم کا ٹوٹل 147 رنز تک پہنچا دیا تھا۔

شاہنواز دھانی نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریر کے پہلے میچ میں دو گیندوں پر دو بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More