شوہر کو ڈکیتوں نے مار دیا ۔۔ چھوٹی عمر میں بیوہ ہونے والی اداکارہ مائرہ خان نے سسرال کے بارے میں انکشاف کر دئیے

ہماری ویب  |  Sep 26, 2022

پاکستانی شوبز کی شخصیت مائرہ خان ایک مقبول ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا۔

ان کے مقبول ڈرامے کزن اور کسے آواز دوں تھے۔مائرہ نے 21 سال کی عمر میں شادی کی، پھر کچھ سال بعد انہوں نے شوبز سے بریک لیا اور پردہ اسکرین سے غائب رہیں۔

پھر ڈرامہ سیریل چیخ ان کی اسکرین میں واپسی کے بعد مقبول ڈراموں میں سے ایک ہے۔

جس طرح مختلف اداکار اپنے ماضی میں پیش آنے والی مشکلات کو شئیر کرتے ہیں اِسی طرح مائرہ خان نے بھی اپنی زندگی کے مشکل دنوں کے بارے میں پروگرام تماشا میں بتایا جسے سن کر ان کے مداح مایوس ہوگئے۔

مائرہ خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حالات خراب تھے۔ میں اور میری والدہ اپنے والد سے چھپے ہوئے تھے، اس دوران میں نے اپنے والد سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری شادی کم عمری میں ہوئی تھی۔ میں سسرال گئی، میری والدہ میرے ساتھ تھیں۔ میرے شوہر 21 سال کی عمر میں بھی اپنے گھر کے بہت لاڈلے تھے۔ پھر کچھ روز بعد میرے سسرالیوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔ میری ماں کی بے عزتی کی اور بہت کچھ کہا لیکن میرے خاوند میرے ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر جیب خرچ پر گزر بسر کر رہے تھے، میں اس دوران اداکاری کررہی تھی تو ہم دونوں نے مل کر سب سنبھالا ہوا تھا۔ میری نانی بھی میرے ساتھ میرے گھر آگئیں تھیں، اور ہمیں میرے سسر نے پناہ دی ہوئی تھی، یہاں تک کہ ہم نے اپنا پلاٹ بھی خرید لیا تھا۔

مائرہ خان کا کہنا تھا کہ سسرال میں میرا مشکل وقت گزرا، میں انہیں خوش کرنے کے لیے 40 لوگوں کے لیے کھانا تیار کرتی تھی، آخر میں سسرال والے مجھ سے خوش تھے۔ ہم نے ان کا دل جیت لیا تھا، میں بھی ان کی پسندیدہ بہو بن گئی لیکن یہ سب زیادہ دن نہ چل سکا۔

مائرہ نے کہا کہ میرا اور شوہر کا بچپن کا پیار تھا اور مجھ سے کہتا تھا کہ میں تم سے پہلے جاؤں گا اور وہ چلے گئے۔ یاد رہے کہ ماہرہ کے شوہر کا حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔

ایک پروگرام میں اداکارہ مائرہ خان نے بتایا تھا کہ میرے شوہر گاڑی میں کہیں سے آ رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ دو لوگوں کے درمیان جھگڑا ہو رہا ہے، وہ اپنی گاڑی سے اتر کر انہیں بچانے گئے تو ایک شخص نے انہیں گولی مار دی۔

گولی انہیں کندھے کی طرف لگی لیکن وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔مائرہ کا کہنا تھا کہ میرا شوہر کے ساتھ جتنا بھی وقت گزرا وہ بے حد اچھا تھا، میں نے ان کی موت کے بعد بہت مشکل سے خود کو سنبھالا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More