بالی ووڈ کی فلموں میں اگرچہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار مشہور ہیں تاہم انہی فلموں میں سائیڈ رول نبھانے والے کامیڈین اداکار بھی کافی وائرل ہوتے ہیں، صارفین اور ناظرین ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
ایک ایسے ہی اداکار ہیں، گووردھن اسرانی، جو کہ گزشتہ 50 سالوں سے فلم انڈسٹری میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا رہے ہیں۔
1 جنوری 1941 کو جے پور کے سندھی گھرانے میں پیدا ہونے والے اسرانی کا شمار ان چند سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ لیجنڈ اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ ان کی عمر اور زمانے کے زیادہ تر ادکار اب دوسرے جہاں چلے گئے ہیں۔
مزاحیہ فلموں اور ڈائیلوگز سے نام کمانے والے گووردھن اسرانی نے بالی ووڈ کی کئی ایسی فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا، جو اب سوشل میڈیا پر میمز کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔
ان مزاحیہ کرداروں میں بول بچن، دے دھنا دھن سمیت کئی فلمیں شامل ہیں، جن کے کردار عوام کو بھا گئے اور ان کی اداکاری کی بنا پر انہیں ایک منفرد پہچان ملی۔
گووردھن اسرانی کے والد کالین بیچنے کا کام کرتے تھے، جبکہ ان کا یہی موقف تھا کہ وہ بھی والد کے ہمراہ ان کے کام میں ہاتھ بٹائے، تاہم بیٹے کو اداکاری کا بے حد شوق تھا، یہ شوق انہیں ممبئی شہر لے آیا، جو کہ اس وقت بالی ووڈ کا مرکز تھا۔
کامیڈین اداکار نے جیا بچن کے ساتھ اپنے ایک واقعے کا ذکر کیا، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی، یہ وقت تھا 1971 کا جب، ادکار مشہور فلم ڈائریکٹر تھے، جو اس وقت ایک فلم کے لیے نئی لڑکی کو کاسٹ کرنے آئے تھے۔
چونکہ گلزار بھی ڈائریکٹر کی فلم کریو کا حصہ تھے، اور اسرانی اور ان کے درمیان کافی اچھے روابط تھے، یہی وجہ تھی کہ مجھے کہا گیا تھا کہ جیا بچن کو فورا ہمارے سامنے لاؤ، تاکہ اس سے بات کی جا سکے۔ جیا بچن کو اس رول کے لیے تیار کرنا، اداکاری سکھانا، یہ سب گووردھن اسرانی نے تھا۔ یعنی ایک طرح سے گووردھن اسرانی ایک استاد کے طور پر بھی سامنے آئے۔
دوسری جانب 82 سالہ اداکار تاحال فلموں میں اداکاری تو کر رہے ہیں، لیکن کامیڈی کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم مستی زادے کی، تو مجھے بے حد شرمندگی ہوئی تھی، کیونکہ ذو معنی جملوں سے مجھے شرم آ رہی تھی۔