یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق:امریکہ کی روس پر سخت پابندیاں عائد

ہم نیوز  |  Oct 01, 2022

امریکہ نے یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق کے خلاف روس پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

امریکی پابندیوں کے تحت روس کے سیکڑوں افراد اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس اور قانون سازی کرنے والے ارکان بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے دھوکہ دہی سے یوکرین کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کی کوشش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ  دھوکہ دہی سے یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب روس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف امریکہ کی  قرارداد ویٹو کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو اپنے ملک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ اعلان یوکرین کے ان خطوں میں ایک ریفرنڈم کے بعد کیا گیا جس کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا علاقوں کے عوام اب ہمارے ہم وطن بن گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More