سائفر کی تحقیقات سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Oct 02, 2022

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی اور سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے اور اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بھی چاہیے۔

عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائ گئ، اس ضمن میں سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہےلیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ یہ تحقیقات FIA کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودہ کا دودہ اور پانی کا پانی ہو سکے، اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے چاہئیے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More