ڈھکن کھلا تھا ۔۔ کراچی میں اسکول جاتی بچی کے ساتھ گٹر میں گرنے کے بعد کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Oct 04, 2022

کراچی: ملیر کے علاقے کالابورڈ ٹاؤن آفس پاسپورٹ آفس والی گلی کے کونے پر مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ، اسکول کی بچی گٹر میں جاگری، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو نکالا۔

شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور مین ہول کھلے ہونے کی وجہ سے حادثات عام ہونے کے باوجود انتظامی اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

ملیر میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت سے کراچی میں کھلے مین ہولز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مون سون سیزن میں بارشوں کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار اپنی فیملی کے ساتھ نالے میں گرگیا تھا ۔ اس المناک حادثے میں نوجوان کی اہلیہ جاں بحق جبکہ نوعمر بچہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

کئی حادثات کے باوجود شہر قائد میں کھلے گٹروں کو بند کیا گیا نہ مین ہولز پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں، آج ہونے والے حادثے میں بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم حکومتی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے مزید حادثات اور نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More