حقیقی آزادی ملنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،عمران خان

ہم نیوز  |  Nov 24, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی ملنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 26نومبردن ایک بجےسب پنڈی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں،حقیقی آزادی تب ملتی ہےجب قوم میں انصاف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب قوم کو حقوق ملتے ہیں تو قوم آزاد ہوتی ہے،آزاد قوم ہمیشہ خوشحال ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حالت میں آپ کیلئے پنڈی آرہا ہوں،کارکن میرے لئے پنڈی پہنچیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More