اللہ کے گھر میں مل کر کام کرتے ہیں اور ساتھ عمرہ بھی ادا کرتے ہیں ۔۔ مسجد الحرام کی خدمت پر مامور میاں بیوی کی کہانی، دونوں کا تعلق کہاں سے ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 30, 2022

دنیا بھر سے خانہ کعبہ کی خدمت کے لیے کئی مسلمان جایا کرتے ہیں مگر اب ایک شادی شدہ جوڑا سامنے آیا ہے جو پہلے تو کسی کی نظروں میں نہیں تھا لیکن سوشل میڈیا پر ان دونوں کی کہانی وائرل ہوئی ہے جنہیں اللہ کے گھر کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔

جوڑے کا تعلق سری لنکا سے ہے جو تقریبا 17 سالوں سے مسجد الحرام میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اشرف اور فاطمہ نامی جوڑا مسجد الحرام کے ان 12 ہزار ملازمین میں سے ہیں جو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں عمرہ اور حج کے زائرین کی خدمت کے کام پر مامور ہیں۔

فاطمہ کے مطابق وہ حرم شریف میں قالینوں اور جائے نمازوں کے شعبے میں خدمات انجام دیتی تھی۔ آخر کار 4 برس بعد فاطمہ کی درخواست پر مسجد حرام کی انتظامیہ نے سری لنکا سے اس کے شوہر کو بلا لیا تا کہ وہ بھی حرم مکی میں اپنے فرائض انجام دے سکے۔

فاطمہ کے شوہر اشرف کے مطابق بیوی کے گھر سے دور ہونے کے سبب وہ سری لنکا میں تنہا ہو گیا تھا اور اس عرصے میں وہ اطمینان اور سکون حاصل نہیں کر سکا۔

اشرف نے بتایا کہ اب وہ اور اس کی بیوی فاطمہ ایک ساتھ کام کے لیے حرم شریف آتے ہیں اور کام میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ میں اور فاطمہ ہر ہفتے عمرہ ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب آ کر ہماری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More