کترینہ، دیپیکا اورعالیہ کی چھٹی کرانے والی نئی ہیروئن کون؟

ہم نیوز  |  Dec 01, 2022

کیا بالی ووڈ پر کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا راج ختم ہونے جا رہا ہے ؟ کیونکہ بالی ووڈ کی ہیروئنوں کو ٹکر دینے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے انٹری لے لی ہے۔

سمانتھا رُتھ نے آتے ہی بالی ووڈ کی ہیروئنوں سے بھارتی معروف اداکارہ کا اعزاز چھین لیا ہے، انہوں نے 2022 کی معروف اداکاراؤں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔

Ormax Stars India Loves: Most popular female film stars in India (Oct 2022)

— Ormax Media (@OrmaxMedia) November 22, 2022

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں عالیہ بھٹ دوسرے، نیانتھرا تیسرے، کاجول اگروال چھوتھے اور دپیکا پڈوکون پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کترینہ کا اس فہرست میں ساتواں نمبر پر ہے۔

واضح رہے سمانتھا رُتھ پربھو بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں، اور حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ’پشپا‘ کے آئٹم سانگ میں ڈانس کر کے انہوں نے سب پر جیسے جادو کر دیا اور وہ بھارت کی  سب سے  مقبول خاتون اسٹار بن گئی ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More