پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے، پرویز الہیٰ

ہم نیوز  |  Dec 01, 2022

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے درمیان زمان پارک میں ہونے والی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں پنجاب حکومت ختم کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان کی ملاقات میں ق لیگ کے سینئر رہنما مونس الہٰی، حسین الہی بھی شریک تھے جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پرویز خٹک بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے کہا کہ عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے دل خوش کرنے کے لیے ہیں اور حزب اختلاف میں عدم اعتماد کا حوصلہ ہے نہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہو گی۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More